سوات آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے کلاس دوئم کی معیاری امتحانی نظام مسترد کردیا

سوات(زماسوات ڈاٹ کام) آل پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، انٹر میڈیٹ مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے کلاس دوئم کی معیار ی امتحانی نظام مسترد، ای ٹرانسفر پالیسی نا منظور، اساتذہ کے بچوں کی کوٹہ میں این ٹی ایس شرط نامنظور، پرائمری اساتذہ کو ہی دیگر گریڈ کی طرح گریڈ دیا جائے،سیدوشریف میں ایپٹا کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید سکندر شاہ باچا ضلعی صدر، علی روئیدادخان جنرل سیکرٹری، شاہ بابا چیئرمین سپریم کونسل، جہانزیب خان صوبائی نائب صدر، عمر ڈھیر خان نامزد امیدوار اے ٹی اے و دیگر نے کہا کہ انڈپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے کلاس دوئم کی اسسٹمنٹ (آن لائن) کو مسترد کرتے ہیں، یہ ہمیں کسی صورت منظورہ نہیں البتہ اگر محکمہ اپنے ایس دی اوز کے ذریعے کرانا چاہتے ہیں تو پھر کوئی راستہ بنتا ہے، آن لائن کسی صورت قبول نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کو بھی نہیں مانتے اس کے وجہ سے آل ٹائپ آف ٹرانسفر بند ہے، اس پالیسی کو ہم مسترد کرتے ہیں، ڈی سیز سن کوٹہ میں این ٹی ایس شرط اساتذہ سے زیادتی ہے لہٰذا یہ بغیر ٹسٹ و انٹر ویو لئے جائے، انہوں نے کہا کہ آل ٹیچر ایسو سی ایشن کے انتخابات کو پوسٹ پونڈ کرنا زیادتی ہے اور تاحال اس پر کسی قسم کی کاروائی نہیں ہوئی لہٰذا اجازت دیکر انتخابات کرائے جائے، مظاہرے میں تحصیل صدور اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More