شانگلہ، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان 2019-20جاری

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس، ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر آفس اور آئی ایم یو کے مابین مشاورتی عمل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے

ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شانگلہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان لانچ کر دیا ڈپٹی کمشنر آفس شانگلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان کی دستاویز ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا کے حوالے کردی گئی اس موقع پر ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل کے نمائندے اور ڈی ایف آئی ڈی کے نمائندے بھی موجود تھے ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل، ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے خدمات کی فراہمی اور اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تکنیکی مدد فراہم کررہا ہے

شانگلہ (ویب ڈیسک) ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شانگلہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان لانچ کر دیا ڈپٹی کمشنر آفس شانگلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان کی دستاویز ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا کے حوالے کردی گئی اس موقع پر ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل کے نمائندے اور ڈی ایف آئی ڈی کے نمائندے بھی موجود تھے ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل، ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے خدمات کی فراہمی اور اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تکنیکی مدد فراہم کررہا ہے

ہر ضلع کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس، ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر آفس اور آئی ایم یو کے مابین مشاورتی عمل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے یہ ضلعی تعلیمی منصوبہ ضلع بھر میں اور صوبہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کی فراہمی میں بہتری کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان ضلعی تعلیمی دفاتر کی اہلیت کو بہتر بنانے کا ابتدائی مرحلہ ہے تاکہ ان کے وسائل کی بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے مزید برآں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان خیبر پختونخوایجوکیشن سیکٹر پلان 2015-20 میں بیان کردہ صوبائی حکومت کی پالیسی ترجیحات کے حصول کیلئے ایک وژن اور عملی لائحہ عمل میں معاون ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان کے تحت سکولوں، سرکل، سب ڈویژن اور ضلعی سطح پر اہداف مقرر کئے گئے تھے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان میں طے شدہ اہداف کی بنیاد پر سیکرٹری ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیرصدارت ضلعی کارکردگی اسکور کارڈ (District Performance Scorecard)اجلاس میں ہر ماہ اضلاع کی درجہ بندی کی جاتی ہے سرکل اور سب ڈویژن آفیسرزکی ہر مہینے ہر ضلع میں ہونے والے انٹرا ڈسٹرکٹ پرفارمنس اسکور کارڈ میٹنگ میں درجہ بندی کی جاتی ہے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکل اور ڈویژن آفیسرز کو ڈپٹی کمشنر ہر ماہ تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہیں پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ڈسٹرکٹ اور انٹرا ڈسٹرکٹ سطح پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع اور سرکلز کو ششماہی بنیادوں پر نقد انعام دیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More