نئی دہلی فسادات: وزیراعظم نے عالمی برادری کو خبردار کردیا
نئی دہلی میں ہونے والی حالیہ ہندو مسلم فسادات پر عالمی برادری کو خبردار کردیا۔
بھارتی دارالحکومت دہلی میں ہونے والے حالیہ ہندو مسلم فسادات کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ وزیراعظم نےکہا کہ ’میں پیشگوئی کررہا ہوں کہ عالمی برادری کی مداخلت تک اس طرح کے واقعات کے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے لیے انتہائی تباہ کن نتائج ہوں گے‘۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ’ دہلی میں مسلمانوں کا قتلِ عام، پولیس اور آر ایس ایس گینگز کے ذریعے ریاستی دہشت گردی بھارت میں 200 ملین مسلمانوں کو بنیاد پرست بناسکتی ہے‘