مدین کی پہاڑی میں بچے کی موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مدین کی پہاڑی سے ملنے والے بچے کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی، رپورٹ کے مطابق بچے کا سر تیز نوک دھار پتھر پر لگنے کی وجہ سے اس کی موت  واقع ہوئی۔پولیس کے مطابق حافظ قران بچے احتشام الحق ولد نور الحکیم کی لاش چند دن قبل مدین کی پہاڑی سے ملی تھی ، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ،پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچے کی موت سر تیز دھار پتھر پر لگنے سے ہوئی، بچےکے سر پر پتھر لگنے کے نشانات تھے،  پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے تناظر میں بچہ پہاڑی سے گرا تھا جس کے باعث اس کی موت ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی موت کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More