تحصیل بحرین، یوتھ ونگ تنظیم سازی کا فیصلہ مسترد، ایم پی اے شرافت کی جانب نظرثانی کا فیصلہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) انصاف یوتھ ونگ تحصیل بحرین کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت جنرل سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن ملک آصف علی شہزاد کالام میں منعقد ہوا۔ جس میں متفقہ طور پر تحصیل بحرین کےلئے انصاف یوتھ ونگ کی صدارت ریاض احمد کالامی اور جنرل سکڑی جا عہدہ الطاف حسین کو سونپ دی گئی۔بعد ازاں پی ٹی آئی کے اہم کارکنان جوکہ اس میٹنگ میں شریک تھے، انہوں نے آصف شہزاد اور اس کی کابینہ کا فیصلہ یکسر مسترد کردیا اور سراپا احتجاج ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مخالف کارکنان نے ایم پی اے پی کے ٹو میاں شرافت علی سے رابطہ کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا، جس پر ایم پی اے نے فیصلے کی دوبارہ نظرثانی کی یقین دہانی کرائی اور کارکنان کو پرامن رہنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ تحصیل بحرین کے ایک دھڑے کی جانب سے کالام سے تعلق رکھنے والے نظریاتی کارکن فضل غنی کو صدارت دینے کی بھاگ دوڑ جاری ہے۔ فیصلے کے بعد فضل غنی حامی گروپ نے اس کو مسترد کرتے ہوئے آپس میں رابطے شروع کردئے ہیں۔ تاہم ایم پی اے میاں شرافت علی اور ایم این اے ڈاکٹر حیدرعلی نے کارکنان کو اشتعال انگیزی اور بیان بازیوں سے باز رکھنے کی کوششیں شروع کردی ہیں اور فصلے پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More