سوات کی مقامی فنکارہ اپنے شوہر کے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج

سابقہ شوہر کے مظالم سے تنگ فنکارا والدین اور بھائیوں کے ہمراہ فریاد لے کرمیڈیا کے سامنے پہنچ گئیں،حکومت سے انصاف وتحفظ کی فراہمی کی اپیل کردی،اس حوالے سے مینگورہ کے محلہ ملوک آباد کی رہائشی فنکارا یاسمین اختر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شادی ابراہیم نامی شخص سے ہوئی تھی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سابقہ شوہر کے مظالم سے تنگ فنکارا والدین اور بھائیوں کے ہمراہ فریاد لے کرمیڈیا کے سامنے پہنچ گئیں،حکومت سے انصاف وتحفظ کی فراہمی کی اپیل کردی،اس حوالے سے مینگورہ کے محلہ ملوک آباد کی رہائشی فنکارا یاسمین اختر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شادی ابراہیم نامی شخص سے ہوئی تھی جو بعدازاں انہیں سعودی لے گیا جہاں پر اس نے میرے ساتھ مار پیٹ اور تشددکا سلسلہ شروع کیا،وہ غیر لوگوں کو ساتھ لاتا تھا میں منع کرتی تووہ مجھے تشددکا نشانہ بناتا،اس موقع پر والد بخت عمر،والدہ،بھائی واجد عمر،فیاض عمر بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے کہاکہ شوہر نے مجھے طلاق دی تھی اور ہمارے مابین جدائی آگئی تھی میں الد کے گھر ملوک آباد میں رہتی تھی، انہوں نے کہاکہ کل رات وہ ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر آیا اورمجھے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی،مزاحمت پر ملزم ابراہیم،اسماعیل اوردیگر نے فائر کی جس کی زد میں آکر میرا ایک بھائی اور ایک راہگیر زخمی ہوئے جبکہ میرے ماں باپ کو بھی مارا پیٹا،انہوں نے کہاکہ پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ہمیں اس وقت بھی خطرہ ہیں کیو نکہ ملزمو ں نے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رکھی ہیں،انہوں نے کہاکہ سابقہ شوہر نے حق مہر میں ایک رتی زیور بھی مجھے نہیں دیا بلکہ ہمارے زیورات پر قبضہ کرلیا ہے اس کے علاوہ میرے بھائی کو سعودی لے جانے کیلئے سات لاکھ روپے نقدلے کر ہڑپ کئے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس شخص نے مجھے سخت ذہنی اذیت میں مبتلا رکھا میرے پاس اس کی دھمکیوں اورطلاق وغیرہ کا ثبوت موجود ہے اب وہ کس حیثیت سے آکر مجھے لے جانا چاہتاہے،انہوں نے کہاکہ اگرہمیں کسی قسم کا نقصان پہنچا تو ابراہیم،اسماعیل،گل زمین،امیر زمان وغیر ہ ذمہ دار ہوں گے، انہوں نے حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کریں بصورت دیگر ہم خودسوزی پر مجبورہوجائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More