غریبوں کی مدد کرنا جہاد کرنے کے مترادف ہے، ڈاکٹر محمود اورنگزیب

ڈاکٹر محمود اورنگزیب نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا بڑی بات ہے اور جوان کو سپورٹ کریں یا ان کیلئے روزگار بنائیں وہ تو جہاد کرہے ہیں کیونکہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کی غربت سے لوگ بے خبر ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈاکٹر محمود اورنگزیب نے  کہا ہے کہ غریب لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا بڑی بات ہے اور جوان کو سپورٹ کریں یا ان کیلئے روزگار بنائیں وہ تو جہاد کرہے ہیں کیونکہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کی غربت سے لوگ بے خبر ہیں اور وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار تے ہیں، ان خیالات کا اظہار خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر محمود اورنگزیب نے گذشتہ روز خان ویلفیئر آرگنائزیشن کے خپ روزگار سکیم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علاقہ معززین بھی شریک تھے اور بے روزگار لوگوں کو چھوٹے روزگار جن میں ہتھ ریڑھیاں اور سلائی مشین تھی تقسیم کی گئی، اس کیساتھ معذور افراد کو ویل چیئراور نابینا افراد کو سفید چڑی سمیت نقد پیسے دیئے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمود اورنگزیب نے کہا کہ کہ آرگنائزیشن کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ اس مصروف زندگی میں انہوں نے غریب لوگوں کا دکھ درد اٹھا یا ہے اور ان کے لئے روزگار کا بندوبست کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے غریب بے روزگار وں میں خود داری آئیگی اور وہ اس روزگار سے کماکر اپنے بچوں کیلئے روزی لائیں گے، انہون نے کہا کہ یہ سلسلہ ہر گاؤں اور ہر محلے تک پہنچایا جائے اور مخیر حضرات اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ 

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More