گلگت میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا ہے، اسٹیبلشمنٹ نے بند کمروں میں فیصلہ کیا،مشتاق احمد خان

امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ کہ گلگت بلتستان میں الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہوا ہے،اسٹیبلشمنٹ نے بند کمروں میں فیصلہ کیا ہے،موجودہ حکومت عذاب کے طورپر مسلط کی گئی ہے،عمران خان ملک پر بوجھ بنا ہواہے،احتساب سے یوٹرن لیکر عمران خان نے شوگر اور ادویات مافیا کو

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ کہ گلگت بلتستان میں الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہوا ہے،اسٹیبلشمنٹ نے بند کمروں میں فیصلہ کیا ہے،موجودہ حکومت عذاب کے طورپر مسلط کی گئی ہے،عمران خان ملک پر بوجھ بنا ہواہے،احتساب سے یوٹرن لیکر عمران خان نے شوگر اور ادویات مافیا کو اپنی حکومت میں پناہ دے رکھی ہے،پی پی پی،مسلم لیگ ن،مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی ایک ہی مافیا اور اشرافیہ ہے،جماعت اسلامی ہی ملک کی واحد حقیقی جمہوری پارٹی ہے، 22نومبر گراسی گراؤنڈ کا جلسہ تاریخی ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ الخدمت مینگورہ میں 22 نومبر جلسہ عام کے حوالے جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کے ذمہ داران کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی امیر حمید الحق،ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق،نائب امراء ضلع نوید اقبال، ڈاکٹر عبیداللہ، سابق امراء ضلع محمد امین،ڈاکٹرفضل سبحان اور دیگر بھی موجو د تھے۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت غیر منتخب حکومت ہے،جو عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،ملک میں اس وقت مہنگائی،بے روزگاری عروج پر ہے،غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں،ملک میں کسی کی بھی جان و عصمت محفوظ نہیں،کمسن بچوں کیساتھ جنسی درندگی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت اپنی گیارہ نکاتی ایجنڈے سے منحرف ہوچکی ہے،اپوزیشن کا برائے نام احتساب صرف انکی زبان بند رکھنے کیلئے کیا جا رہاہے،نواز شریف اور زرداری کو محفوظ راستہ عمران خان نے فراہم کیا ہے،وفاق اور پنجاب کے کابینوں میں ڈاکوشامل ہیں،انہوں نے کہا کہ 48 روپے میں دستیاب فی لیٹر پٹرول عوام کو 100 روپے سے اوپر دیا جا رہاہے،بجلی و گیس کی بلوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا،ادویات کے قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ کیا گیا،ہر سطح پر اشیاء کی قیمتوں کو بڑھاکر ملک کو آئی ایم ایف کے ساتھ گروی رکھ دیا گیاہے،ان حالات میں موجودہ حکومت سے چھٹکارا پانے کے بغیر دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے،اس لئے جماعت اسلامی نے حکومت کے خلاف بھر پوعوامی تحریک کا آغازکیا ہے،انشاء اللہ حکومت کو گھر کی راہ دکھاکر دم لیں گے۔عوامی تحریک کے سلسلے میں 22 نومبر کو گراسی گراؤنڈ میں حکومت مخالف عظیم الشان جلسے کا انعقاد ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے چارٹر آف پاکستان عوام کو دیدیا ہے،اس ملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی پاکستان ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More