سوات لائنز کلب کا افتتاح،ڈاکٹر حیدر صدر منتخب

سوات لائنز کلب کا با قاعدہ افتتاح کیا گیا، جس کے صدر ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان جبکہ سیکرٹری ڈاکٹر فضل منان منتخب ہوگئے، اس حوالے سے گذشتہ روز اپر سوات نرسنگ کالج میں ایک اجلاس منعقد ہوا

سوت(زما سوات ڈاٹ کام) سوات لائنز کلب کا با قاعدہ افتتاح کیا گیا، جس کے صدر ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان جبکہ سیکرٹری ڈاکٹر فضل منان منتخب ہوگئے، اس حوالے سے گذشتہ روز اپر سوات نرسنگ کالج میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پاس کونسل کے چیئرمین لائن اسد اشرف اور وائس ڈسٹرکٹ کورعلی رضا نے خصوصی شرکت کی، اس موقع اجلاس میں ڈاکٹر ز، انجینئرز اور دیگر معززین نے شرکت کی، لائنز کے خدمات کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی، اجلاس کے موقع پر لائنز کلب کے چیئرمین اسد اشرف نے کہا کہ کچھ دن پہلے کالام میں ہم ایک آئی کیمپ لگایا تھا جس میں ڈاکٹر حیدر علی خان ہمارا چیف گیسٹ تھا انہوں نے کیمپ کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ یہاں پر بھی ہم ایک لائنز کلب بنائیں گے جس سے یہاں کے عوام مستفید ہوں گے اور آج وہی وعدہ پورا کرتے ہوئے انہوں نے سوات لائن کلب کا افتتاح کیا اس موقع پر نومنتخب صدر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائیز کلب کے قیام کا مقصد یہاں کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More