پرورش ہوم بچوں کی کفالت میں اہم کردار ادا کررہا ہے،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ پرورش ہوم سوات کے یتیم اور بے سہارہ بچوں کی کفالت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اصلاحی معاشرے کے قیام کیلئے بھر پور کوشش کر رہا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ پرورش ہوم سوات کے یتیم اور بے سہارہ بچوں کی کفالت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اصلاحی معاشرے کے قیام کیلئے بھر پور کوشش کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پرورش ہوم میں مسجد کی تعمیر کے سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مسجد ممتاز شخصیت انجینئر محمد اکرام جاوید کی جانب سے تعمیر کیا جا رہا ہے اس موقع پر بریگیڈیر محمد یوسف بریگیڈئر اکرام الحق حقانی،پرورش ہوم کے ڈائریکٹر نعیم اللہ، سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسرار الحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پرورش ہوم دہشت گردی کے بعد2009 میں 15 بچوں سے اغاز کیا گیا اور اج اسمیں دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے 350 یتیم اور بے سہارا بچے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انکی یہاں پر ہر ممکن پرورش کی جا رہی ہے جس کی مثال ملنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ پرورش ہوم میں اج ان ننھے پھولوں کے ساتھ موجودگی پر مجھے خوشی ہو رہی ہے اور دلی سکون ملا ہے،اس موقع پر انے والے مہمانوں میں خصوصی شلیڈ بھی تقسیم کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More