ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید باسٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چونتیس ہزار سات سو بہتر افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار سات سو بانوے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چالیس ہزار چار سو اکانوے ہوگئی ہے جبکہ چار لاکھ نو ہزار پچاسی افراد اس وباء سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More