ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کُھلیں گے ؟ حکومت نے اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 18 جنوری سے 9 سے 12 ویں جماعت اور 25جنوری سے پرائمری سے 8ویں جماعت تک کے اسکول کھولے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و دیگر حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ، اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شففقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے تین مرحلوں میں کھولنے کا اعلان کردیا۔

شففقت محمود کا کہنا تھا کہ 18 جنوری سے 9 سے 12 ویں جماعت تک اسکول ، 25 جنوری سے پرائمری سے 8 ویں جماعت تک اسکول جبکہ جامعات سمیت ہائیر ایجوکیشن ادارے یکم فروری سے کھولے جائیں گے۔ بورڈ امتحانات کے حوالے سے وزیر تعلیم نے کہا بورڈ امتحانات اب مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ 11 جنوری سے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ فرائض انجام دے سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح بچوں کی صحت ہے ، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا، 14یا15 جنوری کو بھی دوبارہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کوروناکی دوسری لہر میں کچھ ٹھہراؤ آیا ہے ، ٹھہراؤ کا تعلیمی اداروں کوبند کرنےسے براہ راست تعلق تھا، تعلیمی ادارے ملک کے مستقبل کیلئے بہت اہم حصہ ہیں،یہ چیز واضح ہے کہ تھوڑی احتیاط کیلئے تاخیر ضروری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More