کالام میں سنو جیپ ریلی کا انعقاد، خواتین کھلاڑیوں کی شرکت

سوات کے سیاحتی مقام کالام کے بالائی علاقہ پلو گاہ میں سنو جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ سنو جیپ ریلی میں ملک بھر سے ستر کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں خواتین کھلاڑی بھی شامل تھیں
پہاڑوں کے دامن میں اس سال بھی سنو جیب ریلی کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے،مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی سنو جیب ریلی میں حصہ لیا۔
جیپ ریلی میں شریک پشاور کے کھلاڑی محمد رحمن نے بتایا کہ ٹریک کافی مشکل ہے لیکن وہ پر عز٘ م ہے اور جلد ہی ٹریک کو عبور کرکے جیت حاصل کرلیں گے۔
کالام کے مقامی کھلاڑی امیر سعیدنے بتایا کہ پلوگاہ میں منعقدہ سنو جیپ ریلی میں شرکت کرکے کافی مزہ آیا ،”میں نے برف سے ڈھکے ٹریک پر خطرناک انداز میں فنش لائن عبور کیااور کامیابی حاصل کی”۔
کالام میں پلوگاہ کے مقام پر سنو جیپ ریلی کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے ، سنو جیپ ریلی کے ارگنائزر کا کہنا ہے کہ اس سرمائی کھیل کا مقصد سرمائی سیاحت کو فروغ دینا ہے، وہ علاقے جو سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے انہیں منظر عام پر لانا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔
منتظمین کے مطابق سیاحوں کی دلچسپی کے لئے اس سال جیپ ریلی میں گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں خواتین کھلاڑیوں کی شرکت سے ریلی کا مزہ دوبالا ہوگیا۔
پلوگاہ میں برف سے ڈھکے میدان پر ڈرائیوروں کی مہارت دیدنی تھی، کبھی برف کو چیرتے ہوئے، تو کبھی دریا کو کراس کرتے ہوئے فینش لائن کی طرف گاڑیاں دوڑاتے رہے۔
سنو جیپ ریلی سے ٘لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی کثیر تعداد نے بھی علاقہ پلوگاہ کا رخ کیا اور جہاں ایک طرف وہ ریلی سے مزے لیتے رہے وہی حسین نظاروں سے بھی خوب لطف اُٹھایا۔
سوات میں سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سنو جیپ ریلی کے ساتھ ساتھ سنو کبڈی اور مالم جبہ میں سکی مقابلے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ اس سال ان تفریحی مقابلوں اور سڑکوں کی بحالی کے باعث سیاحوں کی کثیر تعداد نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا اور برف باری سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے سیاحتی مقام کالام کے بالائی علاقہ پلو گاہ میں سنو جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ سنو جیپ ریلی میں ملک بھر سے ستر کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں خواتین کھلاڑی بھی شامل تھیں
پہاڑوں کے دامن میں اس سال بھی سنو جیب ریلی کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے،مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی سنو جیب ریلی میں حصہ لیا۔
جیپ ریلی میں شریک پشاور کے کھلاڑی محمد رحمن نے بتایا کہ ٹریک کافی مشکل ہے لیکن وہ پر عز٘ م ہے اور جلد ہی ٹریک کو عبور کرکے جیت حاصل کرلیں گے۔
کالام کے مقامی کھلاڑی امیر سعیدنے بتایا کہ پلوگاہ میں منعقدہ سنو جیپ ریلی میں شرکت کرکے کافی مزہ آیا ،”میں نے برف سے ڈھکے ٹریک پر خطرناک انداز میں فنش لائن عبور کیااور کامیابی حاصل کی”۔
کالام میں پلوگاہ کے مقام پر سنو جیپ ریلی کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے ، سنو جیپ ریلی کے ارگنائزر کا کہنا ہے کہ اس سرمائی کھیل کا مقصد سرمائی سیاحت کو فروغ دینا ہے، وہ علاقے جو سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے انہیں منظر عام پر لانا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔
منتظمین کے مطابق سیاحوں کی دلچسپی کے لئے اس سال جیپ ریلی میں گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں خواتین کھلاڑیوں کی شرکت سے ریلی کا مزہ دوبالا ہوگیا۔
پلوگاہ میں برف سے ڈھکے میدان پر ڈرائیوروں کی مہارت دیدنی تھی، کبھی برف کو چیرتے ہوئے، تو کبھی دریا کو کراس کرتے ہوئے فینش لائن کی طرف گاڑیاں دوڑاتے رہے۔
سنو جیپ ریلی سے ٘لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی کثیر تعداد نے بھی علاقہ پلوگاہ کا رخ کیا اور جہاں ایک طرف وہ ریلی سے مزے لیتے رہے وہی حسین نظاروں سے بھی خوب لطف اُٹھایا۔
سوات میں سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سنو جیپ ریلی کے ساتھ ساتھ سنو کبڈی اور مالم جبہ میں سکی مقابلے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ اس سال ان تفریحی مقابلوں اور سڑکوں کی بحالی کے باعث سیاحوں کی کثیر تعداد نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا اور برف باری سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More