ہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے گالف کورس کا فیصلہ سنا دیا

گالف کورس میں یونیورسٹی،چلڈرن اسپتال اور ریسکیو دفتر بنانے سے منع کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے گالف کورس کا فیصلہ سناتے ہوئے گالف کورس میں یونیورسٹی،چلڈرن اسپتال اور ریسکیو دفتر بنانے سے منع کردیا۔عبدالسلام بنام حکومت میں رٹ پٹیشن میں حکومت میں تین نوٹیفکیشن دائر کئے گئے تھے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق پیشی پر دونوں اطراف سے وکلاء سے دو سوالوں کے جواب مانگے تھے۔ پہلا سوال یہ تھا کہ کیا گالف کورس میں عام لوگ ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں،دوسرا سوال یہ کہ کیا حکومت ایک مقصد کے لئے حاصل کردہ زمین دوسرے مقصد کے لئے استعمال کر سکتی ہے؟منگل کو صابر شاہ ایڈوکیٹ اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ کی جانب سے دونوں سوالوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد حکومت کو تینوں نوٹیفکیشن کو خارج کردیا۔ واضح رہے کہ ریاست سوات دور کے گالف کورس میں حکومت ایک سو ایک کنال پر ٹیکنالوجی یونیورسٹی،چالیس کنال پر چلڈرن اسپتال،اور دو کنال پر ریسکیو کے لئے دفتر قائم کرنا چاہتی تھی جس کے خلاف گالف کے کھلاڑیوں نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔ عدالتی فیصلہ میں بتایا گیا کہ حکومت ایک مقصد کے لئے حاصل کردہ زمین دوسرے مقصد کے لئے استعمال نہیں کر سکتی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More