سوات میں ہاوسنگ سو سائٹی کا افتتاح کردیا گیا

209کنال پر مشتمل ہاوسنگ سو سائٹی میں 40 کنال سوات کے صحافیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے دنگرام میں ہاوسنگ سو سائٹی کا افتتاح کردیا گیا۔ہاوسنگ سوسائٹی کا افتتاح مشیر اطلاعات کامران بنگش اور وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد نے کیا۔209کنال پر مشتمل ہاوسنگ سو سائٹی میں 40 کنال سوات کے صحافیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامران بنگش اور ڈاکٹر امجد نے کہا کہ
صحافیوں کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آج اُن کے لیے میڈیا کالونی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔وزیر اعلی محمود خان سوات کی ترقی کے ساتھ ساتھ سوات کے صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔کامران سنیٹ میں بجی کلین سویپ کریں گے، سینٹ الیکشن میں اتحادیوں کے ساتھ ملکر پی ڈی ایم کو شکست دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے وابستہ تمام ارکان پارلیمنٹ کسی بھی قیمت پر بکنے والے نہیں، ماضی میں بھی عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان پارلیمنٹ کا محاسبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More