سیدو شریف قبرستان ،علاقہ عمائدین نےکرپٹ پٹواریوں کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

علاقہ عمائدین نے خالد محمود خالد کے گھر پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)اہلیان سیدوشریف نے قبضہ مافیا کے خلاف ایکا کرلیا، علاقہ عمائدین نے خالد محمود خالد کے گھر پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ روزسیدوشریف میں سیدوشریف قبرستان میں قبضہ مافیا کے خلاف جلسہ عام کا انعقاد ہوا ،جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم سیدوشریف ڈاکٹر خالد محمود خالد،سابق ناظم فیض آباد ارشاد خان،اعجاز خان،سابق ناظم برکت علی،فقیر محمد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے، سیدوشریف قبرستان کیلئے دوسو چھیانوےکنال اور دس مرلہ زمین صوبائی حکومت نے خریدی تھی مگر کرپٹ پٹواریوں نے پیسے لیکر بااثر لوگوں کو انتقالات کروائیں۔ ڈی سی سوات دوہزار نو سے لیکر اب تک جتنے بھی پٹواری و تحصیلدار ہے ان سے پوچھ گچھ کریں ۔انہوں نے کہا کہ قبرستان کے دوسو چھیانوے کنال زمین کو محفوظ بنائیں، مقامی ایم پی اے و ایم این اے کی معنی خیز خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے قوم کے حقوق پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں ہوگی،مقررین نے اس موقع پر قبضہ مافیا کے کارندوں کی جانب سے ڈاکٹر خالد محمود خالد کے گھر پر حملہ کی شدید مذمت کی اور ڈاکٹر خالد محمود خالد کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More