اسد خان اچکزئی کی بازیابی کے لئے اے این پی کا احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے اسد خان اچکزئی اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے نعرہ بازی کی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کی جانب سے اپے این پی بلوچستان کے انفارمیشن سیکرٹری اسد خان اچکزئی اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تحصیلوں کے صدور سمیت ضلع بھر کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے اسد خان اچکزئی اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے نعرہ بازی کی، مظاہرے سے ضلعی صدر ایوب خان اشاڑی اور جنرل سیکرٹری شاہی دوران نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سابق ایم پی اے سید جعفر شاہ، عبدالجبار خان، عبدالصبورر خان، خواجہ خان، نثار خان، عبدالکریم خان، نادرشاہ اور دیگر مقامی قائدین بھی موجود تھے، ضلعی صدر ایوب خان نے کہا کہ سات ماہ ہوگئے کہ عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستان کے انفارمیشن سیکرٹری اسد خان اچکزئی جبری لاپتہ ہے جو گردوں اور شوگر کا مریض ہے جبکہ صوبہ بلوچستان کے وزیر اور اے این پی کے رہنما ازمرک کے بھائی وحید اچکزئی کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے جس کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پختونوں کی خونریزی کا سلسلہ بند کیا جائے، موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے، ضمنی الیکشن میں ملک کے عوام نے حکمرانوں کو ناقص کارکردگی پر آئینہ دکھا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسد خان اچکزئی کی بازیابی کے لئے ملک گیر احتجاج ہورہا ہے اس لئے بلوچستان کی حکومت فوری طور پر اسد خان اچکزئی کو بازیاب کرائے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More