سوات میں بلڈ چین کانفرنس 6 مارچ سے شروع ہوگا

دو روزہ کانفرنس میں خون کے عطیات جمع کرنے والے فعال کارکن شرکت کریں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں بلڈ چین کانفرنس 6 مارچ سے شروع ہوگا ، جس میں ملک بھر سے بلڈ ایکٹویسٹ شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق خیبر کون 2021 سوات میں 6 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ دو روزہ کانفرنس میں خون کے عطیات جمع کرنے والے فعال کارکن شرکت کریں گے۔کانفرنس میں خون کے عطیات دینے کے حوالے سے ملک بھر کے بلڈ ایکٹوسٹ بات کریں گے اور لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔منتظمین کے مطابق خون کا عطیہ دینا صدقہ جاریہ ہے کانفرنس کے ذریعے لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ آ پ کے خون کے عطیات کسی کی جان بچا سکتے ہیں، کانفرنس میں لوگوں اور بلڈ ویکٹسٹس کو موٹیویٹ بھی کیا جائےگا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More