سوات،زمرد کان پر مبینہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروباری طبقہ نے طبل جنگ بجا دیا

دس سال قبل محکمہ معدنیات نے اپنے منظور نظر افراد کو کان کا ٹھیکہ دس سال کے لئے دس کروڑ روپے میں دلایا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں ایشیاء کی سب سے بڑی زمر د کان پر مافیا کا مبینہ قبضہ اور غیر قانونی کھدائی کے خلاف جم سٹون مرچنٹ ایسوسی ایشن نے کاروباری ادارے بند کردئے اور سڑکوں پر نکل آئے، غیر قانو نی کھدائی میں محکمہ معدنیات کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کردیا، ایک ہفتے کے اندر غیر قانونی کھدائی بند اور نیلامی نہ کی گئی تو کان پر چڑھائی کریں گے، ان خیالات کا اظہار سوات جم سٹون مرچنٹ ایسوی ایشن کے صدر جنید آفرین خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دس سال قبل محکمہ معدنیات نے اپنے منظور نظر افراد کو کان کا ٹھیکہ دس سال کے لئے دس کروڑ روپے میں دلایا، پانچ ماہ قبل ٹھیکہ کا میعاد ختم ہونے کا باؤجود غیر قانونی کھدائی ہورہی ہے جبکہ دوسری جانب نیلامی نہ ہونے کی وجہ سے پانچ ہزار سے زائد مزدور اور سیکڑوں اس کاروبار سے وابستہ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں( خبر جاری ہے )

انہوں نے کہا کہ اب بھی متعلقہ حکام نے مخصوص طبقہ کو ٹھیکہ دلانے کیلئے دس کروڑ روپے کال ڈیپازٹ اور پچا س کروڑ روپے بیٹ کے حساب سے رکھے ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کال ڈیپازٹ کی رقم اور بیٹ کی رقم گیار ہ کروڑروپے مقرر کئے جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانچ مہینوں سے جاری غیر قانونی کھدائی کی تحقیقات کرکے مافیا سے کروڑوں روپے کی وصولی کی جائے، اگر ایک ہفتے کے اندر اندر ہمارے مطالبسوات() سوات میں ایشیاء کی سب سے بڑی زمر د کان پر مافیا کا مبینہ قبضہ اور غیر قانونی کھدائی کے خلاف جم سٹون مرچنٹ ایسوسی ایشن نے کاروباری ادارے بند کرکے سڑکوں پر نکل آئے، غیر قانو نی کھدائی میں محکمہ معدنیات کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کردیا، ایک ہفتے کے اندر غیر قانونی کھدائی بند اور نیلامی نہ کی گئی تو کان پر چڑھائی کریں گے، ان خیالات کا اظہار سوات جم سٹون مرچنٹ ایسوی ایشن کے صدر جنید آفرین خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دس سال قبل محکمہ معدنیات نے اپنے منظور نظر افراد کو کان کا ٹھیکہ دس سال کے لئے دس کروڑ روپے میں دلایا، پانچ ماہ قبل ٹھیکہ کا میعاد ختم ہونے کا باؤجود غیر قانونی کھدائی ہورہی ہے جبکہ دوسری جانب نیلامی نہ ہونے کی وجہ سے پانچ ہزار سے زائد مزدور اور سیکڑوں اس کاروبار سے وابستہ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب بھی متعلقہ حکام نے مخصوص طبقہ کو ٹھیکہ دلانے کیلئے دس کروڑ روپے کال ڈیپازٹ اور پچا س کروڑ روپے بیٹ کے حساب سے رکھے ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کال ڈیپازٹ کی رقم اور بیٹ کی رقم گیار ہ کروڑروپے مقرر کئے جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانچ مہینوں سے جاری غیر قانونی کھدائی کی تحقیقات کرکے مافیا سے کروڑوں روپے کی وصولی کی جائے، اگر ایک ہفتے کے اندر اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو مرکزی شاہراہ کو بند اور ہم بھی کان پر چڑھائی کرکے کھدائی شروع کر نے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام اور حکومت پر عائد ہوگی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساڑھے 20 کروڑ روپے میں نیلام ہونے والی شموزئی زمردکان کی دستاویزات بھی ٹھیکہ دار کو فراہم کئے جائیں۔ ات تسلیم نہ کئے گئے تو مرکزی شاہراہ کو بند اور ہم بھی کان پر چڑھائی کرکے کھدائی شروع کر نے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام اور حکومت پر عائد ہوگی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساڑھے 20 کروڑ روپے میں نیلام ہونے والی شموزئی زمردکان کی دستاویزات بھی ٹھیکہ دار کو فراہم کئے جائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More