سوات میں لاک ڈاون کے نفاذ سے کاروبار تباہ ہو جائے گا، کاروباری طبقہ

کورونا کو بہانہ بنا کر اب دوبارہ لاک ڈاون کا نفاذ کیا گیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) لاک ڈاون کے دوبارہ نفاذ پر سوات کے کاروباری طبقہ کے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید لاک ڈاون اور اس قسم کے ڈراموں سے کاروبار تباہ ہو جائے گا، پہلے ہی شدید مالی بحران کا شکار ہیں، مزید نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ سوات کے کاروباری طبقہ نے لاک ڈاون کے حوالے سے بتایا کہ کورونا کو بہانہ بنا کر اب دوبارہ لاک ڈاون کا نفاذ کیا گیا ہے اور رات آٹھ بجے سے پہلے دکانیں بند کرنے کے احکامات صادر فرما دئے گئے ہیں جو سراسر نا انصافی اور ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ قریب ہے اور اُس کے بعد عید کی آمد آمد ہے اس دوران لاک ڈاون کا نٖفاذ ہمارے کاروبارتباہ کر کے رکھ دے گا، اعلیٰ افسران بند کمروں میں فیصلے کرکے غریب عوام کی تباہی کے درپے ہیں۔ سوات کے کاروباری طبقہ نے لاک ڈاون کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مخالفت میں احتجاجی کی دھمکی دی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More