اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کے گارڈ کی جانب سے لوگوں کو مبینہ گالیاں

مکانباغ چوک،نشاط چوک اور دیگر مقامات پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی نے چھاپے مارے اور لوگوں پر دکانیں بند کروادی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کے گارڈز کی جانب سے لوگوں کومبینہ گالیاں، زبردستی دکانیں بند کروادی، لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈز کے روئے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ سوات کے مرکزی شہر کے مکانباغ چوک،نشاط چوک اور دیگر مقامات پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی نے چھاپے مارے اور لوگوں پر دکانیں بند کروادی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ کی جانب سے لوگوں کو گالیاں بھی دی گئی، مکانباغ کے ایک دکاندار نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو پشتو نہیں آتی اور نا ہی ہمیں اردو سمجھ میں آتی ہے جبکہ اس کا گارڈ بات بات پر گالیاں دے کر ہم پر دکانیں بند کروا رہا تھا، لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ کے روئے کی سختی سے مخالفت کی اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گارڈ کی جانب سے دی جانے والی گالیوں کی وجہ سے ان کا عزت نفس مجروح ہو رہی ہے لہٰذہ ڈپٹی کمشنر سوات نوٹس لے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More