سوات،برفانی تودہ گرنے سے بند کالام شاہراہ کو کھول دیا گیا

بحرین کے علاقہ اسریت میں برفانی تودہ گرنے سے کالام شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ہوگئی

سوات( زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل بحرین میں اسریت کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے مین شاہراہ بند ہو گئی، انتظامیہ کی جانب سے ہیوی مشینری کے ذریعے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ سوات میں جاری بارش اور برف باری کے باعث بحرین کے علاقہ اسریت میں برفانی تودہ گرنے سے کالام شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ہوگئی جس کے باعث مقامی لوگوں سمیت سیاح بھی پھنس گئے۔ انتظامیہ نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے ہیوی مشینری کے ذریعے شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے سوشل میڈیا پیج پر روڈ کھولنے کی خبر دی گئی تھی اور کہا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر بحرین کی سربراہی میں متعلقہ حکام نے فوری طور پر کارروائی کرکے روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیاہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More