سیلاب سے تباہ حال کالام شاہراہ پر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کردیا

ہماری کوشش ہوگی کہ یہ سلسلہ نو،دس دنوں تک جاری رہے گا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سیلاب میں بہہ جانے والے کالام شاہراہ کی تعمیر کے لئے ہوٹل ایسوسی ایشن نے چندہ اکھٹا کرلیا اور شاہراہ کی تعمیر پر کام شروع کردیا۔ ہوٹل ایسوسی ایشن کے مطابق 2022 کے سیلاب میں کالام شاہراہ کا پانچ کلو میٹر ٹریک دریا برد ہوگیا تھا جس پر حکومت کی جانب سے تعمیراتی کام کا آغاز نہ کیا جا سکا ۔ کالام ہوٹل ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکھٹا کیا اور سڑک پر تعمیراتی کا م کا آغاز کردیا۔ ہوٹل ایسوسی ایشن کے مطابق مطلوبہ مقام پر دوٹریک بنائیں جائیں گے جس میں ایک پر چھوٹی گاڑیاں اور دوسری پر بڑی گاڑیاں گزریں گی۔ ہماری کوشش ہوگی کہ یہ سلسلہ نو،دس دنوں تک جاری رہے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More