سوات،گورکین ہائیڈروپاور منصوبہ ،مطالبات کی منظوری کے لئے ایک ہفتہ کی ڈلائن

گورکین میں ہائیڈروپاور 84 میگا واٹ پراجیکٹ کے منصوبے کی منظوری کے وقت اے این پی دور حکومت میں اراضی مالکان، عمائدین اور علاقے کے عوام کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) گورکین ہائیڈروپاور منصوبے کے اراضی مالکان اور عمائدین کا مطالبات کی منظوری کے لئے ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن، مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہائیڈروپاور منصوبے پر مکمل طور پر کام بند کرکے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔پختونخوا امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن کے چیئرمین حاجی رحمت دین صدیقی،پ سوات کے صدر ملک غلام علی خان، ضلعی نائب صدر ملک ذاکر خان ایڈوکیٹ، رہنما ملک محمد زیب،ملک نواب خان، ملک سیدا جان، ملک عطاء الرحمان،ملک اونگرزیب، ترجمان گوہر علی پختون یارنےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورکین میں ہائیڈروپاور 84 میگا واٹ پراجیکٹ کے منصوبے کی منظوری کے وقت اے این پی دور حکومت میں اراضی مالکان، عمائدین اور علاقے کے عوام کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا تھا کے پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد علاقے کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی، بجلی رائیلٹی  کی دس فیصد آمدنی علاقے کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی، پراجیکٹ میں اعلیٰ سے آدنیٰ تک تمام ملازمین علاقے سے بھرتی کئے جائیں گے اگر علاقے میں مقررہ معیار پر مقا می افراد پورے نہ اترے تو پھر باہر علاقوں سے ملازمین بھرتی کئے جائیں گے جبکہ اراضی مالکان کو 19 لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے معاوضہ فراہم کئے جائیں گے، وادی کالام کے لوگ پر امن اور ترقی پسند ہیں اور ہر سال لاکھوں سیاحوں کی مہمان نوازی کرتے ہیں اس لئے انہوں نے دو کروڑ فی کنال اراضی کی قیمت علاقے اور ملک کے وسیع تر مفاد کے لئے 19 لاکھ روہے دینے پر اراضی ہوگئے لیکن آج تک حکومت کی جانب سے معاہدے کے تحت عمائدین سے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا، اس وجہ سے عمائدین نے پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے سپلائی بند کردی ہے اور مکمل کام کی بندش کی لئے حکومت کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم پراجیکٹ پر مکمل طور پر کام بند کرکے وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اور حقوق کے حصول تک اپنا پر امن احتجاج جاری رکھیں گے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More