اسسٹنٹ کمشنر کا مینگورہ بازار کا دورہ، متعدد دکاندار جرمانہ کردئے گئے

اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ ناجائز منافع خوری ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اسسنٹ کمشنر بابوزئی شاہ زیب عباس نے مینگورہ بازار کا دورہ کیا۔ اس دوران قصائیوں کی دکانوں،بیکریوں،سبزی و میوہ جات کی دکانوں کی معائنہ کیا گیا۔ ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی اور کئی دکاندار کو جرمانہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے سستا بازار کا بھی معائنہ کیا اور مختلف اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ ناجائز منافع خوری ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More