سوات میں تبلیغٰ اجتماع منسوخ، تبلیغی مشران نے پنڈال میں اعلان کردیا

تبلیغی مشران کی درخواست پر انتظامیہ نے مشران کی میٹنگ اعلی حکام سے کروائی تھی جہاں پر مشران نے کویڈ کے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اجتماع منسوخ کرنے پر رضامندی اختیار کر لی تھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں 27 مئی کو ہونے والا تبلیغی اجتماع منسوخ کر دیا گیا،اجتماع موخر کرنے کا فیصلہ راؤنڈ میں تبلیغی مشران کی ہدایت پر کیا گیا۔  سوات میں 27مئی سے بریکوٹ میں ہونے والا سہ روزہ تبلیغی اجتماع کورونا وبا کے پھیلاو کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا۔ تبلیغی مشران کی درخواست پر انتظامیہ نے مشران کی میٹنگ اعلی حکام سے کروائی تھی جہاں پر مشران نے کویڈ کے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اجتماع منسوخ کرنے پر رضامندی اختیار کر لی تھی۔سوات میں تبلیغی اجتماع موخر کرنے کا فیصلہ راؤنڈ میں تبلیغی مشران کی ہدایات پر کیا گیا،تبلیغی شوریٰ مشران نے بریکوٹ اجتماع کے پنڈال میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے لہذا مشران کے احکامات کے بعد سوات بریکوٹ میں ہونے والا اجتماع موخر کرنے کا اعلان کر تے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More