دیولئی بازرا کے تاجروں کا بے جا جرمانوں کے خلاف احتجاج، مین شاہراہ بند

دیولئی میں تاجروں کے احتجاج کے دوران مین شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) دیولئی بازار کے تاجروں کا بے جا جرمانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مین شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ دیولئی بازار کے تاجروں نے پیر کے دن احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ تاجروں کا موقف تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے بے جا جرمانوں سے تنگ آگئے ہیں ، آئے روز دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے جاتے ہیں۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ بے جا جرمانے عائد کرکے ہم سے دو وقت کی روٹی چھین رہے ہیں جس کے لئے ہم مزید تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرلے بصورت دیگر شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے۔ دیولئی میں تاجروں کے احتجاج کے دوران مین شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More