تحصیل بابوزئی میں میڈیکل کالج کا ریسٹورنٹ سیل

تحصیل مٹہ میں ملاوٹی مصالحہ، نقلی مشروبات، اور ایکسپائر خوراکی اشیاء بیچنے پر دو جنرل سٹورز سیل کئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایات پر فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی تحصیل بابوزئی میں مختلف ہسپتالوں، کالجز اور سکولوں میں موجود رسٹورنٹس اور کینٹینز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جائزے کے دوران ناقص صفائی اورحفضان صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر میڈیکل کالج کا ریسٹورنٹ سیل کیا گیا۔ ایک اور کارؤائی کے دوران تحصیل مٹہ میں ملاوٹی مصالحہ، نقلی مشروبات، اور ایکسپائر خوراکی اشیاء بیچنے پر دو جنرل سٹورز سیل کئے گئے۔ علاوہ ازیں سکول طلباء میں محفوظ خوراک کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلیے فوڈ سیفٹی  آگاہی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں سکول طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور فوڈ سیفٹی سے متعلق عمومی آگاہی حاصل کی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More