فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی گوشت سے وابستہ کاروبار کا معائنہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اسد قاسم کی خصوصی ہدایت پر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اور لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ٹیموں نے گوشت سے وابستہ کاروبار کی انسپکشن کی تحصیل بابوزئی اور تحصیل بریکوٹ کے بڑے مارکیٹوں میں کاروائیاں کی گئی جہاں جدید طریقے سے گوشت کا معیار چیک کیا گیا بابوزئی تحصیل میں ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی اور ان کے ہمراہ فرمان علی اور شہاب جبکہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر سردار علی نے ناقص صفائی اور فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز کے مطابق کام نہ کرنے والوں کو جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک دکان کو سیل کیا گیا جبکہ بریکوٹ ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد خان نے نواب علی کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا فوڈ اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق چکن کا گوشت باہر رکھنے پر سخت پابندی ہے چونکہ یہ گرمی میں خراب ہوجاتا ہے اسلئے تمام دکانداروں کو جاری کر دی گئی اعلامیہ کے مطابق اسی طرح کی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ ڈا کٹر سر بلند خان کے مطابق مشترکہ کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے سوات کے عوام کو معیاری گوشت اور دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More