سوات میں مویشی منڈیا ں سج گئی،مہنگائی نے لوگوں کے اوسان خطا کردئے

لوگوں کا کہنا ہے کہ امسال جانوروں کی قیمتیں دگنی ہو گئی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی مویشی منڈیاں سج گئی، قربانی کے لئے جانور کھڑے کر دئے، آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے خریداروں کے اوسان  خطا کردئے۔ ملک بھر کی طرح سوات میں بھی عید الاضحیٰ کے لئے مویشی منڈیاں سج گئی ہیں، مینگورہ، مٹہ، کب، بریکوٹ، خوازہ خیلہ اور دیگر علاقوں میں قربانی کے لئے جانوروں کو کھڑا کردیا ہے لیکن مہنگے داموں کے باعث خریدار پریشان نظر آرہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ امسال جانوروں کی قیمتیں دگنی ہو گئی ہے جس کے باعث وہ قربانی کے لئے جانور خریدنے میں تشویش کا شکار ہے۔ اس حوالے سے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ انہیں مہنگے داموں مل رہے ہیں جبکہ چارے اور دیکھ بھال کا خرچہ ملا کر مویشی مہنگے ہو گئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More