سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد،گاڑیوں کی لمبی قطاریں، ٹریفک کا نظام شدید متاثر

ذرائع کے مطابق مدین ،بحرین ، کالام اور مہوڈنڈ تک جانے والی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں کگی رہی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم بر ہم ہوگیا، کالام، بحرین ،گبین جبہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، گھنٹوں گھنٹوں تک ٹریفک جام رہی۔سوات میں عید کے چوتھے روز بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث مینگورہ شہر سمیت بالائی علاقوں میں ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا، ذرائع کے مطابق مدین ،بحرین ، کالام اور مہوڈنڈ تک جانے والی  شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں کگی رہی اور منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہوتا رہا جس کے باعث سیاحوں سمیت مقامی لوگ شدید مشکلات کا شکار رہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کالام شاہراہ پر پلوں کی عدم تعمیر کی وجہ سے گاڑیاں کھڑی رہا اور ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More