نہم جماعت کی طالبہ پیپر دینے کے لئے سکول جارہی تھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئی

مریم بی بی کی لاش زیمدرہ کے مقام پر بر آمد کر لی گئی

چکدرہ(زما سوات ڈاٹ کام) ضلع دیر لوئر میں سیلابی ریلے میں نہم جماعت کی طالبہ ڈوب گئی، طالبہ پیپر دینے کے لئے سکول جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق ضلع لوئر دیر کے علاقہ بلو خان لال قلعہ میں تیز بارشوں کے بعد سیلابی ریلا نکل آیا، اسی دوران جماعت نہم کی طالبہ مریم بی بی دختر عبداللہ  بورڈ امتحان کے لئے سکال جا رہی تھی کہ سیلابی ریلے میں پھنس گئی اور تیز موجوں کے ساتھ بہہ گئی، مریم بی بی کی لاش زیمدرہ کے مقام پر بر آمد کر لی گئی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More