یونین کونسل بنڑ منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن گیا، کھلے عام منشیات کی فروخت جاری

متعلقہ پولیس اسٹیشن کو بار بار آگاہ کیا گیا لیکن پولیس نے آنکھیں بند کرلی ہے اور منشیات فروش دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کا یونین کونسل بنڑ منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن گیا ہے، کھلے عام منشیات کی فروخت جاری جبکہ متعلقہ پولیس اسٹیشن نے آنکھیں بند کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ کے یونین کونسل بنڑ کا ہر ایک محلہ منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن گیا ہے اور کھلے عام چرس، ہیروئن اور آئس کی فروخت جاری ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یونین کونسل میں ایک بھی محلہ ایسا نہیں جہاں پر منشیات فروشی نہ کی جاتی ہوں، رکشوں، دکانوں،چوراہوں اور یہاں تک کے متعدد گھروں میں کھلے عام منشیات فروخت کی جا رہی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کو بار بار آگاہ کیا گیا لیکن پولیس نے آنکھیں بند کرلی ہے اور منشیات فروش دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں۔ متعلقہ یونین کونسل کے لوگوں نے ڈی پی او سوات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More