سوات، رہزنی کے کیس میں گرفتار مردان کے چار افراد ضمانت پر رہا

جوڈیشنل مجسٹریٹ بحرین کی عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔بعدازاں انہیں سوات جیل سے رہاکردیاگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں رہزنی کیس میں مردان کے گرفتار4افراد کی ضمانت کی درخواستیں منظورکرلی گئیں۔ملزمان سوات جیل سے رہاکردئے گئے۔جوڈیشنل مجسٹریٹ محمدثاقب کی عدالت نے 80ہزارروپے کی دونفری ضمانتوں پر رہا کرنے کا حکم صادرکردیا۔ پولیس کے مطابق 9اگست کو مدین کے علاقے قندیل کے مقام پر سیاحوں کو لوٹنے کے الزام میں مردان کے چار نوجوانوں وقاص ولد بنارس، بخت روان ولد زمین،محمد ہاشم ولد سعداللہ اور سید وقار ولد لعل بہادر ساکنان رستم(مردان) کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاتھا۔ملزمان کو  عدالت میں پیش اور جیل بھجوادیا گیا تھا۔پیر کے روز جوڈیشنل مجسٹریٹ بحرین کی عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔بعدازاں انہیں سوات جیل سے رہاکردیاگیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More