بریکوٹ، 14 سالہ بچہ دریائے سوات میں ڈوب گیا، لاش برآمد نہ کی جا سکی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کل صبح بدھ کے روز بچے کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ بریکوٹ میں 14 سالہ بچہ دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا،ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ میں تبلیغی مرکز کے قریب 14 سالہ شیر محمد ولد محمد خان سکنہ شگئی بریکوٹ دریا میں نہا رہا تھا کہ اچانک ڈوب گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ان کو اطلاع ملتے ہی سرچ آپریشن شروع کردیا گیا اور جائے وقوعہ سمیت دریائے سوات کے دیگر اطراف میں بچے کی تلاش شام تک جاری رہی لیکن بچے کی لاش نہ مل سکی ، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کل صبح بدھ کے روز بچے کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More