رنگ محلہ ڈسپنسری میں ویکسین لگوانے والوں کا ڈیٹا دو ہفتے بعد بھی اپلوڈ نہ ہوسکا

رنگ محلہ ڈسپنسری میں ویکسین لگوانے والوں کا ڈیٹا دو ہفتے بعد بھی اپلوڈ نہ ہوسکا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )رنگ محلہ ڈسپنسری میں کورونا ویکسین لگوانے والے درجنوں افراد کا ڈیٹا دو ہفتے گزرنے کے باوجود اپلوڈ نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ کے رنگ محلہ ڈسپنسری میں کورونا ویکسیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں پر مرد و خواتین کو ویکسین لگوائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد نے دو ہفتے قبل ویکسین لگوائی ہے لیکن ابھی تک اُن کا ڈیٹا سسٹم میں اپلوڈ نہیں کیا جا سکا۔ویکسین لگوانے والے محبوب علی کے مطابق جب انہوں نے ڈسپنسری میں معلومات کی تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ڈیٹا اپلوڈ کروانا اُن کا کام نہیں ہیں۔ انہوں نے ڈی ایچ او،ڈی سی سوات اور دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More