بنڑ پولیس اسٹیشن میں ملزم کی موت، ملزم نے خود کو پھانسی دی پولیس کا موقف،ایڈیشنل ایس ایچ او اور محرر گرفتار

بعد ازاں ملزم واجد کی نماز جنازہ ادا ردی گئی اور انہیں سپرد خاک کردیا گی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے بنڑ پولیس اسٹیشن میں ملزم نے مبینہ طور پر گلے میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس سٹیشن بنڑ کے حوالات میں منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم واجد سکنہ نویکلے مینگورہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شلوار کے ناڑے سے اپنے اآپ کو پھانسی دی ہے۔ ڈی پی او سوات نے ایکشن لیکر مدد محرر اور ایڈیشنل ایس ایچ او کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر مقدمہ درج حوالات میں بند کردیا ہے  جبکہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔ایف آئی آر کے مطابق محرر نے حوالات پر ستری کی دیوٹی نہیں لگائی تھی۔ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی میں غفلت ناقابل برداشت ہے، ایڈیشنل ایس ایچ او اور مدد محرر کو حوالات میں بند کر دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔بعد ازاںواجد کی نماز جنازہ ادا ردی گئی اور انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More