وزیرستان میں شہید پاک فوج کے وقاص علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نمازِ جنازہ میں پاک آرمی کے افسران، پولیس، علاقے کے معززین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) وزیرستان میں شہید ہونے والے سوات سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے سپاہی وقاص علی کی نماز جنازہ آبائی گاوں شموزئی میں ادا کردی گئی نمازِ جنازہ میں پاک آرمی کے افسران، پولیس، علاقے کے معززین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔سپاہی وقاص علی شہید کی جسد خاکی کو پاک فوج کے جوانوں کے دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر وقاص علی کے والد نیک ذادہ کا کہنا تھا کہ وقاص علی ہمیشہ اپنے ملک کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں اور مجھے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے پاک فوج کے سپاہی وقاص علی وزیرستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہوئے تھے۔ پاک فوج کے نوجوان سپاہی وقاص احمد شہید کی نمازجنازہ میں کمانڈنگ آفیسر ملاکنڈ ڈویژن بریگیڈیئرعامر صدیق،لیفٹیننٹ کرنل عاصم،میجرانس بن خلیل،ایس ایچ او شہنشاہ خان،بریکوٹ پریس کلب کے صدر سہیل باچااور علاقے کی عوام کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More