مینگورہ کے ابرار احمد کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

مقتول مینگورہ کے معروف کاروباری شخصیت شیر علی خان کا بیٹا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے کاروباری شخصیت شیر علی خان کے تیس سالہ بیٹے ابرار احمد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، لاش پنجیگرام تندوڈاگ کے مقام پر گاڑی میں برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ پنجی گرام تیندوڈاگ کے مقام پر ٹی زیڈ جیپ میں تیس سالہ ابرار احمد ولد شیر علی کی لاش بر آمد کی گئی جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ مقتول مینگورہ کے معروف کاروباری شخصیت شیر علی خان کا بیٹا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More