جہاز بانڈہ1926سے ملا خیل کی ملکیت ہیں،لاموتی کمراٹ کے نمائندے

جہازبانڈہ کی زمنیں ملاخیل کےدس ذیلی شاخوں کے باہمی رضا مندی کے بغیر خرید وفروخت 2013 تا ممنوع ہے

کالام (زما سوات ڈاٹ کام) لاموتی کمراٹ کے نمائندوں نے کالام میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم جملہ ملاخیل کے ذیلی دس شاخیں پاچا خیل ,خلیل خیل, سلیم خیل ,حکیم خیل, گرہ خیل, رحیم خیل, چمیارخیل, کلی خیل, مذوب خیل اورگرےخیل اقوام لاموتی کو متنبہ کرتے ہیں کہ متنازعہ دو بانڈہ جات(ٹکی اور ہیربی)  میں جہاز بانڈہ کو نہ گھسیٹا جائے۔ جہازبانڈہ  1926 سے ملاخیل کی ملکیت ہے۔ اس کے ایک انچ پر کسی فریق کا دعوی نا قابل قبول ہے۔بصورت دیگر کلکوٹ حدود تا تھل حدود تک کے شاملات بمعہ فروخت شدہ شاملات دوبارہ فٹواری کروانی پڑےگی۔ ہم جملہ ملاخیل انتظامیہ اپر دیر سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ جہازبانڈہ کا ذکر ان کے تنازعہ میں نہ لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو مطلع کرتے ہیں کہ جہازبانڈہ کی زمنیں ملاخیل کےدس ذیلی شاخوں کے باہمی رضا مندی کے بغیر خرید وفروخت 2013 تا ممنوع ہے، جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے اپنے ما لی نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More