سوات،واپڈا لائن مین ٹیسٹ تاخیر کا شکار،امیدواروں کا احتجاج، کرسیاں ہوا میں اچھال دی

امیدواروں نے الزام بھی عائد کیا کہ ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ کیا گیا تھ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات گراسی گراونڈ میں واپڈا لائن مین ٹسٹ تاخیر کا شکار،امیدواران ٹیسٹ کی تاخیر پر مشتعل ، احتجاج مظاہرہ، مشتعل مظاہرین نے کرسیاں ہوا میں اچھال دی ، ٹیسٹ انتظامیہ کی گاڑی کا گھیراو،ٹیسٹ کا وقت 7:30 بجے دیا گیا تاہم 12 بجے تک شروع نہ ہوسکا،مظاہرین کا پیپر آوٹ کرنے کا الزام، ناقص انتظامات اور مظاہرے کے بعد انتظامیہ نے ٹسٹ کنسل کر دیا۔ذرائع کے مطابق سوات کے گراسی گراونڈ میں واپڈا لائن مین کے لئے ہونے والا ٹیسٹ تاخیر کا شکار ہوا تو امیدوار نشتعل ہوگئے، ٹیسٹ کے لئے 7:30بجے ٹائم دیا گیا تھا تاہم 12بجے تک ٹیسٹ شروع نہ کیا جا سکا جس کے باعث امیدواروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کرسیاں ہوا میں اچھال دی۔ اس موقع پر ٹیسٹ انتظامیہ کی گاڑی کا گھیراو بھی کیا گیا، ذرائع کے مطابق ناقص انتظامات اور احتجاجی مظاہرے کے باعث ٹیسٹ کینسل کردیا گیا۔ امیدواروں نے الزام بھی عائد کیا کہ ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ کیا گیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More