سوات، 5 نومبر سے پٹرول پمپس غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان

پٹرول پمپوں پر را ت کے وقت ڈاکے پڑنے کے باوجود ہمیں تحفظ نہیں دیا جارہا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5نومبر سے غیر معینہ مدت تک کے لئے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا۔اخراجات بڑھنے کے باوجود بھی ہم نت نئے ٹیکس اور جرمانے عائد کرکے تنگ کیا جارہا ہے۔ادارے ہم سے مجرموں جیسا سلوک رکھ رہے ہیں۔ہیلمٹ،ماسک نہ پہننے اور ویکیسنشن نہ کرنے والوں کے خلاف ہم سے کام لیا جارہا ہے۔پٹرول پمپوں پر را ت کے وقت ڈاکے پڑنے کے باوجود ہمیں تحفظ نہیں دیا جارہا۔جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تو پٹرول پمپ اس وقت تک بند رہیں گے۔ان خیالات کا اظہارپٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرخضرحیات خان نے دیگر عہدیداروں افضل خان،نجیب اللہ،فداحسین،فیصل خان،ذوالفقار خان،ناصر علی شاہ،راشدخان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مارجن نہ بڑھانے کی وجہ سے ہمارا سرمایہ دن بدن کم ہورہا ہے اورہم ہر ماہ لاکھوں روپے خسارہ کررہے ہیں۔ان حالات میں ہمارے پاس پمپ بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ لانگ ٹریولنگ اور ٹمپر یچر کی وجہ سے ہمیں لاسز کا بھی سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ  بجلی کے بلوں،مزدورکی اجرت اور کرایوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن ہمارے کمیشن میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہاکہ 5نومبر کی رات 12بجے سے تمام پٹرول بند کردئے جائیں گے اور اس وقت تک بند رہیں گے جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم کرکے ہمارا کمیشن سات فیصد تک نہیں بڑھا یا جاتا۔اس سے قبل پٹرول ڈیلزر ایسوس ایشن کے جنرل کونسل کااجلاس ہوا جس میں ملکی اور صوبائی سطح پر ہونے والی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More