سوات، تحصیلوں کے داخلی و خارجی راستوں پر ویکسی نیشن پوائنٹس قائم

کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے دیے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں لازمی کووڈ ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں ویکسینیشن چیک پوسٹ کا قیام محکمہ صحت و انتظامیہ نے ہسپتالوں، صحت مراکز، تعلیمی اداروں، بازاروں اور موبائل ویکسینیشن کے علاوہ تحصیلوں کے داخلی راستوں میں خصوصی ویکسینیشن پوائینٹس قائم کرتے ہوئے عوام کو موقع پر ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز مہم کی خود نگرانی کرتے ہوئے بازاروں اور ویکسینیشن پوائینٹس کے دورے کررہے ہیں۔ کووڈ لازمی ویکسینیشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ ضلع میں 100 فیصد حدف کے حصول کے لئے ضلعی محکمہ صحت کو احکامات جاری کیے کہ کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے دیے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More