احساس رہیب سنٹر میں فضل معبود گارڈن کا افتتاح

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ حکومت ڈرگ مافیا کے خلاف موثر اقدامات کر رہی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ حکومت ڈرگ مافیا کے خلاف موثر اقدامات کر رہی ہے اور حال ہی میں درجن بھر بڑے ڈرگ ڈیلروں کو عدالتوں نے عمر قید کی سزائیں بھی دی ہے ۔سوات جیل میں دو سو کے قریب ڈڑگ مافیا کے افراد بھی گرفتار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے احساس رہیب سنٹر میں فضل معبود گارڈن کے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوات سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ محمد ایوب باچا،سابقہ ناظم خالد خان، چیف آپریٹنگ آفیسر آر جے گروپ اکرام اللہ اور چئیر مین احساس رہیب سنٹر فضل حمید سمیت دیگر سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں احساس رہیب سنٹر کے چئیرمین فضل حمید اور جیل سپرنٹنڈنٹ محمد ایوب باچا نے کہا کہ کہ نشے سے پاک معاشرے کے قیام میں رہیب سنٹر کی کارکردگی قابل ستائش ہے ، رہیب سنٹر سے باہر نکلنے کے بعد یہ لوگ پرامن اور ذمہ دار شہری کے طور پر معاشرے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا کہ ڈرگ مافیا کے خلاف موثر آواز محمد زادہ کو قتل کیا گیا جس پر ہمیں شدید افسوس ہے اور ڈرگ مافیا کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے ساتھ انتظامیہ اور حکومت شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس مافیا کے خلاف موثر حکمت عملی سے اقدامات اُٹھا رہے ہیں جس میں ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی پڑے گی۔تقریب کے اختتام پر موسیقی کا بھی احتتام کیا گیا تھا جبکہ رہیب سنٹر کے منتظمین نے شیلڈ اور اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More