ٹی ایم اے خوازہ خیلہ کے ملازمین کو حفاظتی کٹس مہیا نہ کئے جا سکیں

لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سردی کے موسم میں ان ملازمین کو کٹس مہیا کئے جائیں تاکہ یہ با آسانی اپنے فرائض انجام دے سکیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ٹی ایم اے خوازہ خیلہ کی جانب سے صفائی کرنے والے ملازمین کو حفاظتی کٹس تاحال مہیا نہیں کئے گئے جس کے باعث شدید سردی میں وہ چپلوں میں صفائی کرتے نظر آتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میونسپل ایڈمنسٹریشنز اپنے ملازمین کو  حفاظتی کٹس مہیا کرتی ہیں لیکن ٹی ایم اے خوازہ خیلہ کی جانب سے ابھی تک وہ کٹس مہیا نہیں کئے گئے۔ جس کے باعث صفائی کرنے والے ملازمین بغیر کٹس کے چپلوں میں صفائی کرتے نظر آتے ہیں۔لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سردی کے موسم میں ان ملازمین کو کٹس مہیا کئے جائیں تاکہ یہ با آسانی اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More