سی آئی پی کا معذور افراد اور خواجہ سراؤں کو انتخابات میں نشستیں دینے کا مطالبہ

صلاحیت اور قابلیت کے باوجود بھی پسماندہ طبقات کو معاشرہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں

  سوات(زما سوات ڈاٹ کام) غیر سرکاری تنظیم کولیشن فارانکلوسیوپاکستان (سی آئی پی) نے ملک کی 15فیصدآبادی کے معذورافراد اور خواجہ سراؤں کو بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستیں دینے کا مطالبہ کردیا۔صلاحیت اور قابلیت کے باوجود بھی پسماندہ طبقات کو معاشرہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں،ہمیں جان بوجھ کر بھیک مانگنے اور ذلالت کی زندگی گزارنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سی آئی پی کی مرکزی چیئرپرسن سید امتیازفاطمہ نے ڈاکٹر یاسمین گل اور سید جمال شاہ کے ہمراہ مینگورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سماجی رہنما سرزمین خان بھی موجود تھے۔سیدامتیاز فاطمہ نے کہاکہ معذور افراد کے حوالے سے ہم یورپ کی مثالیں تو دیتے ہیں لیکن خود ملک پاکستان میں ہمیں نظر اندازکیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سینٹ،قومی وصوبائی اسمبلی اور بلدیات میں ہر طبقے اورمذہب کے لوگوں کو مخصوص نشستیں دی جاتی ہیں لیکن پندرہ فیصدآباد ہونے کے باوجود بھی معذورافراد اور خواجہ سراؤں کو یکسرنظر اندازکیاکیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ معذورافراد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت مردوخواتین موجود ہیں جو ملک کے لئے خدمات انجام دیناچاہتے ہیں لیکن ہماری خودداری کوتسلیم نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے حقوق کو صرف3دسمبر تک محدودرکھے گئے ہیں جو صرف نشستاًاوربرخاستاًتک محدود رہتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نچلی سطح پر سے آغاز کرکے معذور افراد اور خواجہ سراؤں کو بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستیں دی جائیں تاکہ ان کے نمائندے بھی اپنے لوگوں کی بہتر طریقے سے خدمت کرسکے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More