سوات، بارش اور برف باری، موسم سرد، مالم جبہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں پیر کے روز سے باش کا سلسلہ بدستور جاری ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ بدستور جاری، سردی کی شدت میں مزید اضافہ،لوگ گھروں تک محدود ہو گئے، بازاروں میں ٹریفک معمول سے کم رہی۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں پیر کے روز سے باش کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، مینگورہ بازار میں سردی اور بارش کے باعث منگل کے روز ٹریفک معمول سے کم رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مینگورہ شہر اور دیگر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بالائی علاقوں کالام،مہوڈنڈ،مدین،بحرین،مالم جبہ اور میاندم سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس  کے باعث ان علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں جبکہ سیاحوں کی بڑی تعداد نے برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے ان علاقوں کا رخ شروع کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری اور بارش کا سلسلہ ہفتہ کے دن تک جاری رہے گا۔کالام میں درجہ حرارت کم سے کم دو ڈگری سینٹی گریڈ، مالم جبہ میں منفی تین،مہوڈنڈ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More