دیر بالا میں ایمبولینس دریا میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

ایمبولینس پشاور سے میت لے کر آرہی تھی کہ راستے میں برف میں پھسل کر دریا میں گر گئی

دیر بالا(ویب ڈیسک)شرینگل گرڑی کے مقام پر رات گئے ایمبولینس گاڑی برف میں پھسل کر دریا پنجکوڑہ میں گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگ اور ریسکیو 1122 جائے حادثہ پہنچے اور امدادی کارروائیاں کیں۔ 4 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں جبکہ ایک بچی تاحال لاپتہ ہے۔
جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچیاں شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
ایمبولینس پشاور سے میت لے کر آرہی تھی کہ راستے میں برف میں پھسل کر دریا میں گر گئی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More