ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ پالیسی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر صحافت کو تقویت ملے گی، سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان

ریجنل انفارمیشن آفیسر نظام الدین نے سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ کو انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیو کے حوالے سے بریفنگ دی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان نے ریجنل انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیو سوات کا دورہ کیا۔ ریجنل انفارمیشن آفیسر نظام الدین نے سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ کو انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیو کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر انتظامی امور اور انفارمیشن اور تعلقات عامہ سے متعلق کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ دورے کے موقع پر سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان کا کہنا تھا کہ اضلاع میں عوام کو معلومات کی فراہمی اور تفریح فراہم کرنے میں ریڈیو کا اہم کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیا نے خاصی اہمیت اختیار کرلی ہے اور اس سے استفادہ کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ بھرپور اقدامات کررہی ہے، صوبائی کابینہ سے خیبر پختونخوا پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل/ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2021ء کی منظوری اس کی ایک کڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسی کا مقصد صوبائی حکومت کے اقدامات کی نچلی سطح پر تشہیر کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ اشتہاری نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ پالیسی کے تحت صوبائی حکومت سرکاری اشتہارات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ ویب سائٹس، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی تشہیر کرسکے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ عوام تک درست معلومات کی بروقت فراہمی کے حوالے سے  ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ پالیسی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر صحافت کو تقویت ملے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More