بلدیاتی انتخابات، اے این پی نے مزید چار امیدوار میدان میں اُتار دئے

پارٹی ذرائع کے مطابق تحصیل کبل اور تحصیل بحرین کے لئے تا حال اُمیدواروں کا فائنل نہیں کیا گیا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )  عوامی نیشنل پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے لئے سوات میں مزید چار اُمیدوار میدان میں اُتار لئے۔تحصیل بابوزئی سٹی مئیر کے لئے نثار خان کو ٹکٹ دے دیا گیا  جبکہ تحصل بریکوٹ کے لئے فضل اکبر کو اُمیدوار منتخب کرلیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے لئے نثار احمد جبکہ تحصیل چارباغ کے لئے عمران علی خان کو ٹکٹ دے دیا گیا۔ اس سے قبل تحصیل مٹہ کے لئے عبدالجبار خان ٹکٹ دیا جا چکا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تحصیل کبل اور تحصیل بحرین کے لئے تا حال اُمیدواروں کا فائنل نہیں کیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More